نِشٹھا فاؤنڈیشنل لٹریسی اور نیومریسی (ایف ایل این) ایک جامع پیشہ ورانہ ترقی کا کورس ہے. جس کا مقصد اساتذہ کو علم اور طریقۂ تدریس کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ جس سے وہ 3 سے 9 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے بنیادی تعلیم کو یقینی بنا سکیں۔ یہ کورس اہلیت پر مبنی تعلیم، کثیر لسانی آموزش، ابتدائی خواندگی اور گنتیوں کی فہم، کھلونوں پر مبنی طریقۂ تدریس اور اسکول کے لیے تیاری جیسے موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں شمولیتی، طفل مرکوز رسائی پر زور دیا گیا ہے۔ اس کورس میں والدین کی شمولیت، معاشرے کی شرکت، اسکول لیڈرشپ، آئی سی ٹی کا انضمام اور ابتدائی تعین قدر کا کردار بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کورس قومی اقدام ’نپون بھارت‘ سے ہم آہنگ ہے، جو ابتدائی آموزگار کو اشتراک پر مبنی ماحول فراہم کرتا ہے اور آموزش کا مساوی، سرگرمیوں پر مبنی اور معنیٰ خیز تجربہ فراہم کرتا ہے۔
Course Hours: 40